Breaking News
Voice of Asia News

دختران ملت کی طرف سے آسیہ اندرابی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیںدختران ملت نے پارٹی کی غیر قانونی طورپر نظربند سربراہ آسیہ اندرابی اور دیگر رہنمائوںکی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے انکی رہائی کیلئے خصوصی دعائیں مانگنے کی اپیل کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے آسیہ اندرابی کو دیگر پارٹی رہنمائوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کے ہمراہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا ہے ۔ دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیری حریت رہنمائوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا بلکہ ان کا جذبہ حریت مزید مضبوط اور مستحکم ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر آسیہ اندرابی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے آسیہ اندرابی کی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔انہوںنے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو نئی دلی کی تہاڑ جیل منتقلی پر افسوس ظاہر کیا ۔ ترجمان نے کشمیری امام خاص طورپر امام صاحبان سے انکی جلد رہائی کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل کی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے