Voice of Asia News

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی( وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے امور زیر غور آئے جبکہ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ تعاون کو فروغ دینے سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے