Voice of Asia News

کھیل جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں

لاہور(وائس آف ایشیا) کھیل اورکھلاڑی معاشروں کوتفریح کے بہترین ایونٹ مہیاکرتے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے جہاں جسمانی صحت حاصل ہوتی ہے وہاں انسانی دماغ کوجلا حاصل ہوتی ہے۔ مثبت کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہی وبے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی بیگم ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزگوجرانوالہ رفعت طاہرہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجایٹ کالج برا ئے خواتین وزیرآبادکے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پرطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسزڈاکٹرمحمدیوسف، پرنسپل مسزنگہت تنویر، وائس پرنسپل عائشہ عتیق، مس کنزہ، بسمہ الیاس، بشریٰ،مسزنسیم رضا، مسزطاہرہ حبیب بھی موجودتھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اداروں میں کھیل اور غیرنصابی سرگرمیاں اس بات کی واضح مثال ہے کہ خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں۔ خواتین زندگی کے ہرشعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ بھرپورکرداراداکررہی ہیں۔ وہ ماں ، بہن بیوی،استاد کے روپ میں جومثالی کرداراداکررہی ہیں وہ پاکستانی معاشرے کی سمت درست کرنے میں اساس کی اہمیت رکھتا ہے۔سپورٹس ڈے میں200,400میٹردوڑ،چاٹی ریس، بوری ریس، کلچرشو، مارچ پاسٹ ہوا۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے