Voice of Asia News

ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار پیوٹن کو قرار دے دیا

واشنگٹن( وائس آف ایشیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ذمے دار روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے میں امریکا میں ہونے والی تمام کارروائیوں کا ذمے دار ہوں اسی طرح صدر پیوٹن روس میں ہونے والی کارروائیوں کے ذمے دار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس امریکا میں وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہا تاہم بحیثیت ملکی سربراہ روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے