Voice of Asia News

بھارت نے کشمیر میں 30پاکستانی اور سعودی چینلز پر پابندی عائد کروادی

سرینگر( وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کمشیر میں گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر وادی میں30 پاکستانی اور سعودی چینلز کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے حکم نامے پر عمل درآمد کرنے کیلئے ریاستی محکمہ داخلہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ضروری ہدایت دی ہے جبکہ اس ضمن میں کیبل آپریٹرز کے نام ایک آڈر بھی جاری کیا گیا ہے واضح رہے کہ جموں و کمشیر میں پہلے ہی کمشیر وادی میں 22سوشل میدیا ویب سائٹس پر پابندی عائد ہے گورنر انتظامیہ نے مرکزیوزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیروادی میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پاکستان اور سعودی عربکے تمام 30 چینلز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں گورنر انتظامیہ نے ہدایات اس خدشے کے پیش نظر جاری کہ ان چینلز سے نشر ہونیوالا مواد تشدد پر اکسانے کیساتھ ساتھ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرسکتا ہے مرکزی محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئل ی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیر میں چند کیبل آپریٹرز مخصوص ٹی وی چینلز کی نشریات کررہے ہیں جسکے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان نشریات کو نشر کرنا نہ صرف جرم ہے بلکہ اس سے وادی کمشیر مین پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے