Voice of Asia News

ٹرمپ کی روسی صدر کو دورہ امریکا کی دعوت

واشنگٹن( وائس آف ایشیا ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو امریکا دورے کی دعوت دے دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہوں ہیلنسکی میں پیوٹن کے ساتھ  ملاقات انتہائی کامیاب رہی  تھی۔ ملاقات میں انہوں نے اسرائیل کے تحفظ، جوہری پھیلاؤ، سائبر حملوں، تجارت، یوکرائن اور شمالی کوریا سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔  وہ پیوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1019936133147516929

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلنسکی میں ہونے والی ملاقات میں امریکا اور روس کے صدور نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان دو طرفہ اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن کو روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو دورہ امریکا کے لیے دعوت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

https://twitter.com/FoxBusiness/status/1020023902687453185

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ انہیں امریکی اورروسی صدورکے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی ہیلسنکی میں دونوں کی ملاقات کے بعد صدرٹرمپ کو امریکا میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے