Voice of Asia News

گورنر راج ختم ،ریاستی اسمبلی تحلیل کی جائے،یوسف تاریگامی

اننت ناگ(وائس آف ایشیا ) مقبوضہ ریاستی اسمبلی کوجلد تحلیل کیا جائے اور چناؤ کیلئے ماحول کو پٹری پر لانا ضروری ہے ،ان باتوں کا اظہار سی پی آئی ایم کے ریاستی صدر و ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کنونشن سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔تاریگامی نے کہا کہ عام لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں لہذا موجودہ ریاستی اسمبلی کو تحلیل کیا جانا چاہیے اور چناؤ کے لئے ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے ،تاریگامی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے لہذا مسئلے کو حل کرنے کے لئے علیحدگی پسند جماعتوں و ناراض نوجوانوں سے بات چیت شروع کی جائے ،انہوں نے پی ڈی پی و بی جے پی کو تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے ریاست کو اندھیرے میں دھکیلا ہے اورلوگوں کے توقعات کو روند ڈالا ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے