Voice of Asia News

دیشا پتانی فلم ’’بھارت ‘‘ میں اپنے کردار کی تیاریوں میں مصروف

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی فلم’’بھارت ‘‘ میں اپنے کردار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں اداکارہ دیشا پتانی نے فلم میں اپنے کردار کی تیاریوں کے دوران بنائی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، فلم میں دیشا پتانی اداکارسلمان خان کی بہن کا کردار ادا کریں گی جو سرکس میں کام کرتی ہے، فلم میں سلمان خانفلم’’’ میں نے پیار کیا‘‘ کے حلیے میں دکھائی دیں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی عکسبندی ابوظہبی،، سپین، پنجاب اور نئی دہلی میں کی جائے گی جو آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے