Voice of Asia News

ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر سے3 لاکھ 62 ہزار کی ریکوری کرلی

لاہور(وائس آف ایشیا )ایف بی آر ان ایکشن، ماڈل اداکارہ صبا قمر سے ایف بی آر نے ریکوری کر لی۔ صبا قمر نے 3 لاکھ 62 ہزار روپے ایف بی آر کو جمع کروا دیئے۔ اداکارہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال 2014 ، 2015 کا آڈٹ کیا جارہا تھا۔ ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے حاصل کی تھیں۔ایف بی آر نے صبا قمر سے تین لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی ریکوری کر لی، اداکارہ کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی ضبط کرنے کا نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔ اور ایف بی آر نے 2014 اور 2015 کے انکم ٹیکس آڈٹ کے دوران اداکارہ و ماڈل سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں، ایف آئی اے سے صبا قمر کی سفری معلومات بھی طلب کی گئیں تھیں۔ آمدنی اور ٹیکس میں فرق پر اداکارہ کو بقایا جات جمع کرانے کا پروانہ بھیجا گیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے