Voice of Asia News

ویوک اوبرائے نے سونالی باندرے کو بہادر اور حوصلہ مند خاتون قرار دے دیا

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اداکارہ سونالی باندرے کو بہادر اور حوصلہ مند خاتون قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ویوک اوبرائے نے ایک بھارتی ریائیلٹی ٹی وی شو میں ان کی ساتھی جج سونالی کو کینسر کی جنگ حوصلہ سے لڑنے پر انہیں بہادرخاتون قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سونالی میری بہت اچھی دوست بھی ہیںاور وہ ایک پروگرام کی عکسبندی کے دوران وہ جسم اور ہاتھوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سونالی کینسر کی جنگ بہادری اور ہمت سے لڑیں گی اور اس جنگ میں ضرور جیتیں گی، وہ بطور فاتح صحت مند زندگی گزریں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے