Voice of Asia News

ایملی موریسمو فرانس کی پہلی خاتون ڈیوس کپ کپتان مقرر

پیرس (وائس آف ایشیا) سابق عالمی نمبر ایک ایملی موریسموفرانس کی پہلی خاتون ڈیوس کپتان ٹیم کی کپتان مقرر ہو گئیں، وہ آئندہ سال یانک کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ جولین بینیٹو جو کہ یو ایس اوپن کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے فرنچ فیڈکپ ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن (ایف ایف ٹی) نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موریسمو ٹینس کھیل کے بارے وسیع سوچ رکھتی ہیں، انہیں کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے، امید ہے کہ وہ ہماری توقعات پر پورا اتریں گی۔ واضح رہے کہ موریسمو اس سے قبل اینڈی مرے کی بھی کوچنگ کر چکی ہیں اور بعد ازاں انہوں نے فرنچ فیڈ کپ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے