Voice of Asia News

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائیگا

پیرس ( وائس آف ایشیا ) فیفا نے انڈر 20 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق میگا ایونٹ 5 سے 24 اگست تک فرانسمیں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ،ْ گروپ اے میں میزبان فرانس،، گھانا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہے۔ گروپ بی میں شمالی کوریا، انگلینڈ، میکسیکو اور برازیل کو رکھا گیا ،ْ گروپ سی میں امریکا، جاپان، پیراگوئے اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں ہیٹی، چین،، نائیجیریا اور جرمنی شامل ہیں۔ ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے