Voice of Asia News

امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے گوگل پر ریکارڈ بھاری جرمانے کی مذمت کردی

واشنگٹن(وائس آف ایشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی بڑ ی ٹیکنالوجی فرم گوگل پر یورپی یونین کے بھاری جرمانے کی مذمت کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ یورپ کو امریکا سے مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں ۔۔یورپی یونین نے ہماری بڑی کمپنیوں میں سے ایک گوگل پر پانچ ارب ڈالرز جرمانہ عاید کردیا ہے۔انھوں نے حقیقی معنوں میں امریکا سے فائدہ اٹھایا ہے لیکن یہ معاملہ اب زیادہ دیر چلنے کا نہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے