Voice of Asia News

بھارتی 12 سالہ معذور بچی سے زیادتی گرفتار 17 ملزمان کی پیشی کے موقع پر پٹائی

چنئی(وائس آف ایشیا) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پچاس کے قریب وکلاء نے 12 سالہ معذور بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے 17 ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر خود ہی مرمت کر دی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی وکلاء نے پہلے ہی اس کیس کے ملزمان کا مقدمہ نہ لڑنے کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کیس میں مطلوب 22 میں سے 17 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ وکلاء نے ملزمان پر حملہ کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

آخری اطلاعات آنے تک عدالتی اہلکار ملزمان کو وکلاء سے چھڑانے کے لئے وکلا تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان چنئی کے پوراسوالکم نامی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں تعینات سکیورٹی گارڈز، پلمبر، لفٹ آپریٹرز جیسے ملازمین ہیں جنہوں نے گذشتہ سات ماہ کے دوران ساتویں جماعت کی سماعت کی حس سے محروم طالبہ کو مختلف مواقع پر نشہ آور اشیاء کھلا کر اور پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی وڈیوز بھی بنائیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے