Voice of Asia News

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی 2019ء کے چیلنجنگ الیکشن سے قبل کابینہ میں تبدیلی

اوٹاوہ(وائس آف ایشیا)کینیڈا کے وزیراعظمجسٹن ٹروڈو نے 2019ء کے چیلنجنگ الیکشن سے قبل کابینہ میں تبدیلی کا عمل شروع کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کابینہ میں یہ تبدیلیاں ملک کے تجارتی لین دین کو وسعت دینے اور امریکی منڈیوں پر انحصار کم کرنے کی غرض سے کی جارہی ہیں۔ نیسن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ جائزے کے مطابق لیبرل پارٹی کو 37 فیصد اور کنزویٹو کو 35 فی صد عوامی حمایت حاصل ہے جسے دیکھتے ہوئے وزیراعظم ٹروڈو نے 11 وزیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خبردار کیا ہے کہ کینیڈا اور امریکا میں کشیدگی سے امریکا پر انحصار کے خطرات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔واضح ر ہے کہ کینیڈا کی 75 فی صد برآمدات امریکی منڈیوں سے وابستہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے یکم جون کو یورپی یونین کے رکن ملکوں، کینیڈا اور میکسیکو سے سٹیل اور ایلومینیئم کی درآمدات پر 25 فیصد اور 10 فی صد ڈیوٹی عائد کردی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے