Voice of Asia News

‘زیادہ پانی پینا فوائد اور نقصانات کیا ہیں۔’

 

لاہور ( وائس آف ایشیا)زیادہ پانی یا سیال لینے کے متعلق تجویز کے متعلق تحقیق بہت کم ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ اس کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں۔’طبی ماہرین نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساتھ بہت زیادہ پانی پینے کی بجائے زیادہ پانی پیتے رہنا اہم ہے لیکن اگر زیادہ پسینہ آ رہا ہو یا بخار ہو تو ڈاکٹروں کو پانی کے بارے ہدایت دینے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ہائیپونیٹرامیا ایسی حالت ہے جب خون میں سوڈیم کی سطح بہت کم ہو جاتی ہے یعنی خلیوں میں پانی کو روکنے کی قوت کم ہو جاتی ہے۔ایسا عام طور پر قوت برداشت والے کھیل اور سرمستی کی دواؤں کے استعمال میں دیکھا   ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ پانی پینے کے تھوڑی ہی دیر بعد لڑکھڑانے لگیں، حالت میں ابتری آنے لگی اور زبان لڑکھڑانے لگی یہاں تک کہ انھوں نے کئی بار قے کی۔کنگز کالج لندن کے پروفیسر ایمیریٹس ٹام سینڈرز کا کہنا ہے کہ ‘مریضوں کے پاس مناسب مقدار میں پانی ہونا چاہیے اور انھیں پانی پینے کی ترغیب دی جانی چاہیے’مریضہ نے کہا: ‘مجھے یاد آتا ہے کہ میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں پریشان تھی کہ میں اسے روک کیوں نہیں پا رہی ہوں، پھر مجھے احساس ہوا کہ میرا پورا جسم کانپ رہا ہے اور پھر میں گھبرا گئی۔’انھیں لگا کہ ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور وہ اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کر پا رہی تھیں اور نہ ہی خود پر قابو ہی رکھ پا رہی تھیں۔جب انھوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے پر چند گھنٹوں میں کئی لیٹر پانی پی گئی ہیں تو پھر ڈاکٹروں نے آئندہ 24 گھنٹے کے لیے انھیں پانی دینا بند کر دیا اور اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ایک دوسرے معاملے میں گیسٹرواینٹرائیٹس کی ایک مریضہ کی زیادہ پانی پینے سے جان چلی گئی تھی۔ان رپورٹس کے باوجود کنگز کالج لندن کے پروفیسر ایمیریٹس ٹام سینڈرز کا کہنا ہے کہ پانی پینے کا مشورہ غلط نہیں اور ‘مریضوں کے پاس مناسب مقدار میں پانی ہونا چاہیے اور انھیں پانی پینے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔’

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے