Voice of Asia News

لیموں قدر خوبیوں کا مالک صحت اور حسن کا محافظ

 

لاہور (وائس آف ایشیا)لیموں جسے عرف عام میں نیبو بھی کہا جاتا ہے اس قدر خوبیوں کا مالک ہے کہ اس کا اگر پابندی سے استعمال کیا جائے تو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔ یہ تک کہا جاتا ہے کہ اگرلیموں میں بیج نہ ہوتے تو یہ ’’آب حیات‘‘ ہوتا۔ اس پھل کی بہت سی اقسام ہیں۔ لیموں کی خوشبو اردگرد کے ماحول کو مہکدار بناتی ہے۔ اس کا ہلکا پیلا ، رسیلا، کھٹا گودا کسی بھی کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے۔ دیگر تمام رس دار پھلوں کی طرح اس کے گودے میں پیلارس دار کھٹا جز شامل ہوتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھرپورہوتا ہے۔ لیموں کا پودا درمیانے سائز کا ہوتا ہے۔ یہ گرم موسم والے علاقوں میں اُگایا جاتا ہے۔ اس کے پتے، پھول اور چھلکا تیل سے بھرپورہوتے ہیں۔ اس میں لیمن بام اور فلیونائڈرز موجود ہوتے ہیں۔ اس میں پیکٹن اور بیجوں میں لیمونن پایا جاتا ہے۔ لیموں کی غذائی ترکیب اس کی قسم کے مطابق بدتی رہتی ہے اس کے گودے میں 5 فیصد تک سائٹرک ایسڈ اور 90 فیصد تک پانی ہو سکتا ہے۔ اس کے نائٹروجینس جز بہت کم ہیں۔حالانکہ کسی ایک میں یہ دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو سکتے ہیں۔ اس میں شکرسکروز کے طورپرموجود رہتی ہے۔ اس میں 8 فیصد گلوکوز ہوتا ہے اور اس کے اہم غذائی اجزا میں وٹامن سی اور پوٹاشیم شامل ہیں۔
لیموں کے طبی فوائد کی فہرست بہت طویل ہے۔ گلے کے انفیکشن کیلئے گرم پانی میں ملائے گئے لیموں کے رس سے ہر 2 گھنٹے کے بعد غرارے کریں۔ جسمانی نظام کو صاف شفاف کرنے اور وزن کم کرنے کیلئے لیموں پانی میں چینی ڈال کر پئیں۔ جن لوگوں کے مسوڑھوں سے خون نکلتا ہے وہ اس ترکیب کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لیموں کے چھلکے کو کاٹیں اور اس کے اندرونی سفید حصے سے مسوڑھوں کو رگڑیں۔ روزانہ ایسا کچھ منٹوں کے لیے کریں۔ کچھ ہی دنوں میں اس کا اچھا نتیجہ آپ کے سامنے ہو گا۔ اضافی کیلوریز کے خاتمے کیلئے 3 لیموں کے رس میں شہد ملا کر ہر کھانے سے پہلے پئیں۔ معمولی قبض سے چھٹکارا پانے کیلئے آدھے لیموں کے رس کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر روزانہ صبح پینا مفید ہے۔ لیموں تازہ اجوائن اور پودینے سے تیار فیشل سے مہاسے سے دورہوجاتے ہیں۔ اڑھائی لیٹرپانی میں 20 گرام تازہ اجوائن 10 گرام کٹا ہوا پودینہ اور ایک لیموں کے بعد اسے آنچ پر سے اتار لیں اور 10 منٹ کیلئے اس کی بھاپ چہرے پر لیں۔ بخار کم کرنے کیلئے لیموں کو ٹکڑوں میں کاٹیں اور انہیں تلووں پر لگائے رکھیں۔ لیموں آنتوں کو بھی صاف کرتا ہے یہ ہیضے کے جراثیموں کو تباہ کرتا ہے۔ بخار میں مبتلا مریضوں کو لیموں پانی دیں۔ اس سے پیاس بجھتی ہے اور ٹمپریچر کم ہوتا ہے۔ ڈائریا روکنے کیلئے لیموں چینی ملائیں اور ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈالیں کچھ دیر تک اسے محلول میں رکھیں اور ہر آدھے گھنٹے بعد اس کا استعمال کریں۔ ڈائریا کیلئے یہ بہت مفید مند ہے۔ لیموں کاست، دل کو طاقت دیتا ہے اور یہ ہمارے خون کے نظام کیلئے بہت مفید ہے۔ کھانے کے بعد لیموں پانی کے استعمال سے آرٹیریوس کلیروسس میں بھی بہت فائدہ ملتا ہے۔ لیموں ایک قدرتی اینٹی سیٹک ہے۔ اس کا رس زخموں اور عفونت کی جگہوں سے تمام جراثیم کو ختم کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگردانت کادرد ہو تو تازہ لیموں کا رس دکھتے ہوئے دانت پرلگانے سے درد میں آرام ملتا ہے۔ جلد کے امراض، مثلاً ایگزیما وغیرہ میں جلد پر رس براہ راست لگا کر زیتون کا تیل پانی میں ملا کردھونے سے بھی فرق پڑتا ہے۔ اس کا رس بلیک ہیڈز، دانوں اور چہرے کی جھریوں کے خاتمے کیلئے بھی مفید ہے۔ بالوں کو دھونے کے بعد اگر لیموں کا رس لگائیں اور ایک یا دو منٹ کے بعد پانی سے دھو دیں تو بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ لیموں کے مستقل اورمناسب استعمال سے ذیابیطس جیسی موذی بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ لیموں کا رس تحمی مادوں کے جم جانے کے باعث شریانوں میں پیدا ہونے والے نقص کو مزید بڑھنے سے روکنے میں بھی بے انتہا مفید ہے۔ لیموں کا رس جگر کیلئے ایک بہترین ٹانک ہے۔دیکھا گیا ہے کہ عموماً گنے کے رس میں لیموں نچوڑ کراستعمال کیا جاتاہے جوجگرکی تمام بیماریوں کیلئے اکسیرہے۔
Osteoarthritis جوڑوں کا ایک عام مرض ہے۔ یہ عموماً چالیس سال کے بعد اور خصوصاً موٹے لوگوں کو ہوتا ہے۔ اس میں ہڈیوں کے سرے گھس کررگڑ کھاتے ہیں۔اس مرض کو روکنے اور اس کے علاج دونوں میں لیموں کا رس مفید ہے۔ لیموں کے پھولوں میں صحت بخش اجزاء بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں۔ ان میں وٹامنز اور قیمتی معدنیات موجود ہوتی ہیں۔ ایک کپ پانی میں لیموں کے پھولوں کا ایک چمچہ اُبال کرچائے تیار کریں۔ اسے 2 منٹ تک اُبلنے دیں۔ یہ ٹانک آپ کی آنتوں کو صاف کر کے سکون دیتاہے۔ اگر آپ سونے سے پہلے اس کا استعمال کریں گے تو آپ کواچھی نیند میں مدد ملے گی۔
100 گرام لیموں میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں:
وٹامن بی (تھائمائن) اعشاریہ چار ملی گرام، وٹامن سی پچاس ملی گرام، کیلشیم چالیس ملی گرام، فاسفورس بائیس ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس آٹھ اعشاریہ سات ملی گرام، پروٹین نو ملی گرام، کیلوریز بتیس ملی گرام۔ اس کے علاوہ لیموں میں ریبو فلاون بھی پایاجاتاہے۔ لیموں جلد کی حفاظت اور نکھار کیلئے زمانہ قدیم سے استعمال کیاجا رہاہے۔ ایک لیموں کا چھلکا پیس کر اس میں ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ عرق گلاب ملا کر کریم تیار کر لیں۔ رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھو لیں۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
چکنی جلد کی صفائی کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اوردو چائے کے چمچ عرق گلاب ملا کر ماسک بنا لیں اورچہرے پر لگا کر 10 منٹ بعد دھو لیں۔ ایک لیموں کے رس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر ماسک بنا لیں۔ گرمی کے موسم میں دھوپ سے پڑجانے والے نشان پر لگائیں۔ تھوڑے دنوں میں نشان ہٹ جائیں گے۔ لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس میں روغن بادام یا پیٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں اور چند منٹ مساج کریں۔ پھر ململ کے کپڑے کو عرق گلاب میں بھگو کر اسے صاف کر لیں۔ آنکھوں کے گرد پڑی جھریاں ختم ہو جائیں گی۔گرمیوں میں چہرے کی چکنائی ختم کرنے کیلئے تھوڑے سے بیسن میں لیموں کا رس ملا کر ماسک بنا لیں اور میک اپ سے 15 منٹ پہلے لگا لیں۔ پھرعرق گلاب سے دھو کر میک اپ کریں۔ اس طرح میک اپ زیادہ تر قائم رہے گا۔ ناک سے سیاہ کیلوں کی صفائی کیلئے کسی بھی کولڈ کریم سے مساج کریں، پھر اسے روئی سے صاف کر لیں۔ اب لیموں کے رس دار چھلکے کو ناک پر آہستہ آہستہ رگڑیں اور کیلوں کو دبا کر نکال لیں۔ اس طرح آسانی سے نکل آئیں گے۔ اگر رنگ کالا ہو تو 2 چمچ بیس میں 1 چمچ ہلدی اور تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر ماسک بنا لیں اور چہرے پرلگائیں۔ 10 سے 15 منٹ اوردھو لیں۔ جلد پرجہاں دھبے ہوں، اس جگہ پر لیموں کاچھلکا رگڑیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین سے چار بار روزانہ کیجئے۔ اگرداغ دھبے زیادہ ہوں تو لیموں پر پسی ہوئی پھٹکری چھڑک کر رگڑیں۔ اس سے جلد نکھر جائے گی اورداغ ختم ہوں گے۔ 3 لیموں کے رس میں سمندری جھاگ پیس کر ملا لیں اور اس مکسچر کو روزانہ چہرے پر لگائیں۔ اگر آنکھوں پر حلقے ہیں تو دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس ملا کر ماسک کی طرح آنکھوں پر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھو لیں، جلد شفاف چمکدار ہو جائے گی۔ حلقے بھی ختم ہوں گے اور خون کی گردش بھی متوازن ہو گی۔ جسم کی خشکی ختم کرنے کیلئے دو یا تین چمچہ نمک ڈیڑھ چمچہ ناریل کا تیل، آدھا چمچہ لیموں کا رس، تینوں کو اچھی طرح ملا لیں، پھر جسم پر مالش کریں 30 منٹ بعد نہا لیں۔ تمام جسم کی جلد چکنی اورملائم ہو جائے گی۔

rafiqdr891@gmail.com

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے