Voice of Asia News

نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے فوری بعد ماں کا دودھ پلایا جائے

لاہور(وائس آف ایشیا)عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کوپیدائش کے فوری بعد ماں کا دودھ پلایا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو بیمار ہونے کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے پیدائش کے فوری بعد ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری ہے

رپورٹ میں 76 انتہائی ترقی یافتہ ملکوں میں ماں کے دودھ اور نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے کی شرح کے جائزے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر ماں کا دودھ پلائے جانے والے بچوں کی نسبت پیدائش کے دو گھنٹے سے زائد وقت بعد ماں کا دودھ پلائے جانے والے بچوں میں مرنے کا امکان 1.3 گنا تک زیادہ ہوتا ہے جبکہ دیر سے ماں کا دودھ پلائے جانے والے بچوں کو انفیکشن اور دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے