Breaking News
Voice of Asia News

برازیلین آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، فضائیہ دستے کی سلامی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) برازیلین آرمڈ فورسزکے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آبادکادورہ کیا اور ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمدپرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ایئرچیف مارشل مجاہد انورسے ان کے آفس میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اوربرازیل کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین موجودہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے