Voice of Asia News

پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران 5.8 فیصد اضافہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 400.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 380.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں 19.3 ملین ڈالر یعنی 5.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے