Voice of Asia News

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی دو خواتین کارکن گرفتار

ریاض(وائس آف ایشیا) سعودی حکام نے انسانی حقوق کی سرگرم دو معروف خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ادھر ریاض حکومت نے اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے انسانی حقوق کی سرگرم دو معروف خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے ان گرفتاریوں کو سماجی کارکنوں کے خلاف ایک غیرمعمولی کریک ڈاؤن قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صنفی امتیاز کے لیے فعال ایوارڈ یافتہ خاتون کارکن سم بدوی اور ان کی ساتھی خاتون کارکن نسیم الصدا کوحراست میں لیا گیا۔ ریاض حکومت نے اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے