Breaking News
Voice of Asia News

اپیل ایک ٹریلین ڈالر کے ساتھ امریکا کی سب سے بڑی پبلک کمپنی بن گئی

واشنگٹن(وائس آف ایشیا) ڈیجیٹل الیکٹرانککمپنی اپیل نے ایک ٹریلین ڈالر کے سرمائے کے ساتھ امریکا کی سب سے بڑی پبلککمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپیل کو یہ مقام حاصل کرنے میں تقریباً 40 سال کا عرصہ لگا اور اس کامیابی کا سہرا کمپنی کی ایک منفرد پراڈکٹ آئی فون کو جاتا ہے، جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع نے اپیل کو امریکہ کی سب سے زیادہ سرمائے کی حامل کمپنی کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی کمپنی کے سٹاک میں گزشتہ روز 2.8 فی صد کا اضافہ ہوا جس سے گزشتہ منگل سے شروع ہونے والے تسلسل میں یہ اضافہ 9 فی صد تک پہنچ گیا۔ ایپل کے شیئرز میں حالیہ اضافہ اس وقت شروع ہوا جب کمپنی کی جون کی سہ ماہی میں توقع سے زیادہ منافع ظاہر ہوا اور اس نے اپنے 20 ارب ڈالر کے شیئرز خود خرید لیے۔سٹاک مارکیٹ میں دوسرے نمبر پر ایمزان کمپنی ہے جس کا سرمایہ تقریباً 880 ارب ڈالر ہے اور اس کے بعد مائیکرو سافٹ کا نمبر آتا ہے۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جس رفتار سے ایمزان کا دائرہ اور منافع بڑھ رہا ہے، وہ آنے والے برسوں میں اپیل کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے