Voice of Asia News

جاپان کے بازارِ حصص نے چینی اسٹاک مارکیٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹوکیو(وائس آف ایشیا)جاپان کے بازارِ حصص نے چینی اسٹاک مارکیٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔جرمن خبرساں ادارے کے مطابق کاروباری نیوز نیٹ ورک بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپانی اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں واضح طور پر وسعت دکھائی دی ہے۔ چینی بازار حصص کا مجموعی حجم 6.09 ٹریلین ہے جب کہ جاپانی مارکیٹ کا حجم 6.17 ٹریلن ہو گیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں رواں برس جنوری کے بعد سولہ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں کو امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے خطرات لاحق ہیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے