Voice of Asia News

جاپان‘ٹویوٹا اور ایسوزو حصص میں شراکت داری ختم کرنے کا اعلان

ٹوکیو(وائس آف ایشیا)جاپان کی ٹویوٹا موٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسوزو موٹرز سے حصص کے ذریعے قائم کردہ اپنا اشتراک ختم کر دے گی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ان دونوں موٹرسازوں کمپنیوں نے مسافر گاڑیوں کیلئے چھوٹے ڈیزل انجن تیار کرنے کے مقصد سے 2006ء4 میں مذکورہ اشتراک کیا تھا۔تاہم 2008ء4 کے مالیاتی بحران اور منڈی کے ماحول میں تبدیلیوں نے انہیں اپنے چند مجوزہ منصوبے معطل کرنے پر مجبور کر دیا۔ٹویوٹا کا منصوبہ ایسوزو میں اپنے تقریباً 6 فیصد حصص فروخت کرنے کا ہے۔ہفتہ کو دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اب جبکہ موٹرگاڑیوں کی صنعت صدی میں صرف ایک بار آنیوالی بڑے پیمانے کی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے،ایسوزو اور ٹویوٹا،تجارتی‘مسافر گاڑیوں کی منڈیوں میں مسابقت بہتر بنانے کی کوششوں کو اپنے اپنے طور پر تقویت دینا چاہتی ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے