Voice of Asia News

انگور میں موجود قدرتی اجزاءڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں

 لاہور(وائس آف ایشیا)تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود قدرتی اجزاءڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز مرکب ان دماغی حصوں کے ورم کو ہدف بناتے ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا باعث بنتے ہیں اور موجودہ دور میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دستیاب سکون آور ادویات دماغ کے مخصوص میں ورم کی روک تھام میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں بلکہ ان حصوں کو ہدف بناتی ہیں جو کہ سیروٹونین، ڈوپامائن اور دیگر نیورو ٹرانسمیٹرز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔اس سے قبل ماضی میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ انگور میں موجود پولی فینولز ڈپریشن کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، مگر اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور میں موجود بائیو ایکٹیو غذائی پولی فینول ڈپریشن کا باعث بننے والے ذہنی تناﺅ کے خلاف موثر مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔

چوہوں پر اس حوالے سے کیے جانے والے تجربات میں کامیابی ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ انگور کے دو اجزا ڈپریشن کے خلاف موثر طریقے سے مزاحمت کرتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے