Voice of Asia News

سال2018، زیورات کی خریداری میں12فیصد کمی

کراچی(وائس آف ایشیا)سال2018کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی سطح پرسونے کے زیورات کی خریداری میں12فیصد کمی دیکھی گئی ہے تاہم کمی کے باوجود 3 ماہ میں 48 ارب روپے کا سونا خریدا گیا۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2018 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سونے کے زیورات کی خریداری 12 فیصد کم ہوگئی تاہم اس کے باوجود 48 ارب کاسوناخریدا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 9 ہزار900 کلوگرام سونا خریدا گیا۔ اپریل سے جون تک 6 ہزارکلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے۔رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران دنیا میں مجموعی طور پر758 ٹن سونا خریدا گیا۔ سب سے زیادہ 229 ٹن سونا چینیوں نے خریدا، بھارت میں 187 ٹن سونا فروخت ہوا۔ سونے کی اوسطاً فی کس خریداری کے لحاظ سے ہانگ کانگ کا دنیا میں پہلا نمبررہا۔ ہانگ کانگ میں سونے کی فی کس خریداری 6.2 گرام رہی، پاکستان میں یہ شرح صرف 0.2 گرام رہی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے