Voice of Asia News

دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ٹپس

 

لاہور (وائس آف ایشیا )دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے پاس دفتر پہنچنے کے لیے گھر سے نکتے وقت اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اچھی طرح بناؤ سنگھار کرسکیں لیکن کچھ میک ٹپس ایسی ہیں جو خواتین کو کم وقت میں بہتر دکھا سکتی ہیں۔آج کی تیزرفتار زندگی میں خواتین ملازمت کے لیے گھر سے باہر نکلتی ہیں تو دھوپ، دھواں اور آلودگی ان کے چہرے کو گہنا دیتی ہے۔ پھر دفاتر میں ہمہ وقت مصروف خواتین اپنے روپ سے بے پرواہ رہتی ہیں اور میک اپ سے یوں دور رہتی ہیں کہ اس کے لیے وقت نہیں ملتا لیکن 5 اہم میک اپ ٹپس انہیں دوبارہ تازگی اور ایک نیا روپ دے سکتے ہیں۔
  قدرتی اور گلابی بلش
اگر آپ چہرے سے بورہورہی ہیں تو پلیز اس پر مزید رنگ نہ لگائیں۔ اپنے گالوں پر قدرتی گلابی (نیچرل روزی) بلش لگائیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
 گلیٹر ہونٹ بالکل نہیں
دفتر اور کام کی جگہ پر ہونٹوں کو بہت چکمدار نہ رکھیں۔ اس لیے غیرچکمدار اور بغیر گلیٹر کی لِپ اسٹک استعمال کریں۔ اس کیعلاوہ اینٹ اور سرخ رسبری والی لپ اسٹک سیگریز کریں۔ ایک تویہ کام کے مقام پر عجیب لگتی ہیں اور دوسری جانب ان کے نقوش پانی کے گلاس اور کافی کپ پر ثبت ہوجاتے ہیں۔
  ناخنوں کے لیے ہلکے شیڈ
آج کل ناخن آرٹ کا رواج ہے جو دفاتر کے لیے ضروری نہیں۔ کام کے مقامات پر اپنے ناخن صاف رکھیں اور یا تو فرنچ مینی اختیار کریں یا پھر ناخنوں پر ہلکے شیڈ استعمال کریں۔ یعنی آڑو (پیچی) اور دیگر سافٹ پیسٹل رنگ استعمال کریں۔
 مسکارے کا جادو
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھیں بڑی اور واضح دکھائی دیں لیکن بدنما نہ لگیں تو اس کا حل صرف دو منٹ میں موجود ہے۔ صرف ایک بار مسکارا کو دوبارہ پلکوں پر لگا کر چھوڑدیں اور فوری طور پر آنکھوں کو ایک خوبصورت نکھار دیں۔
 اسموکی آنکھوں سے دور رہیں
اگر آپ کسی محفل اور پارٹی سے براہِ راست آفس آئی ہیں تو دفتر آنکھوں کو اس طرح دکھائی دینے والی جگہ نہیں کیونکہ دفتر میں اس طرح کا میک اپ مناسب نہیں سمجھا جاتا اس لیے فوری طور پر دھواں دار آنکھوں والا میک اپ دور کریں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے