Breaking News
Voice of Asia News

نوجوان قیادت متحد ہو کر تمام خطرات کو شکست دے :آرمی چیف

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت متحد ہو کر تمام خطرات کو شکست دے ،نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق آئی ایس پی آر میں انٹر نشپ مکمل کرنے والے طلباءکے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی چیف نے شرکت کی اور انٹرنشپ مکمل کرنے طلبا کو مبار کباد دی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان ذہین اور متحرک ہیں ،مجھے اپنی نوجوان نسل پر پورا اعتماد ہے۔جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ،جنگوں کی بنیادی خدو خان بدل چکی ہے ،جدید جنگ میں دشمنوں کا ہدف نوجوان نسل ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے