Breaking News
Voice of Asia News

اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوگئے، جہاں ایف نائن پارک میں سیکیورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی۔درخواست کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو پولیس کے حوالے کردیں گے۔لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے