Voice of Asia News

آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ  پاکستان اور روس کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

روسی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے  کہا کہ  دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون کی ضرورت ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے