Voice of Asia News

رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن 11 اگست کو ہوگا

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) رواں سال کا تیسرا آخری سورج گرہن گیارہ اگست کو ہوگا جو کہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا ۔ماہر فلکیات کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ کا تیسرا اور آخری سورج گرہن گیارہ اگست بروز ہفتے کو ہوگا جو کہ پاکستان کے علاوہ دیگر براعظموں میں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دو منٹ پر ہوگا۔ جبکہ سورج گرہن کا اختتام چار بجکر اکتیس منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اس سے قبل دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہو چکے ہیں۔اس سے قبل ستائیس جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے اکثرعلاقوں میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہوا۔ ایک سو سے زیادہ منٹ تک رہنے والا گرہن اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا۔ ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دس بجکر اٹھائیس منٹ پر ہوا تھا

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے