Voice of Asia News

مرد کا کردار ادا کرنا خواب‘پورا کروں گی ‘ پرینکا چوپڑا

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے مرد کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔جمعرات کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مرد کا کردار ادا کرنا میرا خواب ہے۔اگلی چیز میں یہی کروں گی۔پرینکا نے کہا کہ میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں اپنے فیصلے خود کر سکوں اور کوئی میرے بارے میں کچھ نہ سوچے۔ یہ آزادی سالوں سے صرف مردوں کو مل رہی ہے، اور یہی آزادی اب خواتین کو بھی ملنی چاہئیے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے