Voice of Asia News

فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے نام

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے دیا گیا بہترین کا رکردگی کا ایوارڈ سانحہ اے پی ایس کی شہداء کے نا م کر دیا ۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ قوم کے اصل ہیرو آرمی پبلک سکول کے طلبہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پر انہوں ایوارڈ دینے پر پاکستان کر کٹ بور ڈ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ یہ ایوارڈ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلبہ کے نام کر تے ہیں اور یہ ایوارڈ خود پشاور میں جاکر سکول انتظامیہ کے حوالے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمبھتاہوں کہ قوم کے حقیقی ہیرو ہم نہیں ہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے حصول تعلیم کے لےئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے