Voice of Asia News

راجرز ٹینس :ماریہ شرا پووا کی پہلے مرحلے میں کامیابی

لندن(وائس آف ایشیا)روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے راجرز کپ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، انہوں نے پہلے مرحلے میں بلغاریہ کی سیسیل کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی ہے۔راجرز کپ کے پہلے مرحلے میں روس کی ماریہ شرا پووا اور بلغاریہ کی سیسیل sesil میں جوڑ پڑا، روسی ٹینس سٹار نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بھی ماریہ اپنی حریف پر حاوی رہیں، اس بار انہوں نے چھ دو سے فتح حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے