Voice of Asia News

رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

لاہور(وائس آف ایشیا)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء4 اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء4 اللہ کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں عام انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے