Voice of Asia News

کوئٹہ کے اسپتال میں 13 سے15اگست تک ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ(وائس آف ایشیا)کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 13 سے15اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی اسپتال کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایمرجنسی یوم آزادی پر سیکیورٹی خدشات کیپیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عائد کی گئی ہے۔اسپتال کیتمام شعبوں اوریونٹس کے سربراہان کو اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شعبوں کے سربراہان کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کیعلاوہ ایم ایس کی جانب سے دیگر ہدایات کیعلاوہ اسپتال میں ایمرجنسی میں 500مریضوں کیلئے نگامی ادویات اورسامان کا بندوبست رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے