Voice of Asia News

لیبییا میں فرانسیسی خواہش رد‘انتخابات میں جلدی کی ضرورت نہیں‘ اطالوی وزیراعظم

روم(وائس آف ایشیا) اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونٹے نے کہا ہے کہ لیبیا میں 2018ء4 کے دوران ہی پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بہت ضروری بھی نہیں ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم جوزیپے کونٹے کا کہنا تھا کہ وہ لیبیا میں مکمل استحکام کے متمنی ہیں۔ لیبیائی دارالحکومت طرابلس میں اٹلی واحد یورپی ملک ہے، جس کا سفارتخانہ فعال ہے۔ اس باعث اٹلی اور لیبیا کے تعلقات میں واضح گرمجوشی پائی جاتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اٹلی اور فرانس لیبیا کی داخلی صورتحال کو بہتر کرنے کی کوششوں میں مسابقت رکھتے ہیں۔دوسری جانب فرانس کی خواہش ہے کہ اس شورش زدہ ملک میں رواں برس 10 دسمبر کو انتخابات منعقد کرائے جائیں۔اس مناسبت سے ایک پیشرفت یہ ہے کہ روم حکومت نومبر میں لیبیا کانفرنس کا انعقاد چاہتی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے