Voice of Asia News

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

غزہ(وائس آف ایشیا)غزہ کی پٹی پر گزشتہ دنوں کی شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس پر اسرائیل اور حماس نے عملدرآمد شروع کر دیا۔گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے تھے، جبکہ پانچ منزلہ عمارت بھی تباہ کر دی گئی۔ حالیہ کشیدگی کے دوران حماس کیایک سو اسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ سے اسرائیل پر ایک سو اسی راکٹ اور مارٹر داغے گئے۔ گزشتہ چار ماہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک سو پینسٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے