Voice of Asia News

قوم شہداء کی قربانیوں کی امانتدار ہے ، سید علی گیلانی

سرینگر(وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے گریز ا ور رفیع آباد سوپور میں جاں بحق عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان شہداء کی قربانیوں کی امانتدار ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں موجود خونین حالات کے لئے بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی ذمہ دار ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگ سب سے زیادہ ام نکے متلاشی ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان شہداء کی عظیم قربانیوں کی امانتدار ہے ۔ حریت راہنما نے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگ سب سے زیادہ امن کے متلاشی ہیں ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت حق خودارادیت کی جائزسیاسی تحریک کو فوجی طاقت کے ذریعے زیر کرنے کی آمرانہ اور غاصبانہ کارروائیوں کے ذریعے یہاں کے یمین و بسارت میں قبرستان کی خاموشی قائم کرنے کو ناما دینے کی ضد پر اڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے اس آفاتی اصول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانی آبادی کو قتل کرنے کے مترادف ہے اور ان ہی اصولوں کی آبیاری کے لئے ریاست جموں وکشمیر کے لوگ صرف اور صرف اپنا حق مانگتے ہیں ایک سیاسی اور جمہوری جدوجہد کو آگے جانے میں مصروف عمل ہے ۔ حریت راہنما نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا آئینی کردار نبھائیں تاکہ برصغیر میں کسی امکانی ایٹمی جنگ کو روکا جا سکے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے