Voice of Asia News

کیپٹن (ر) صفدر کومزید کچھ دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے مزید ٹیسٹ لیبارٹریز کو بھجوا دیئے گئے ہیں، ان کے اسٹنٹ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے دل کی ایکو اور ای سی جی بھی کی ہے جب کہ ان کے معدے کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے، کیپٹن (ر) صفدر کو شوگر اور معدے کا مرض بھی لاحق ہے اس لئے انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا بلکہ حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کارڈیک سنٹر کے وی آئی پی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب انہیں پرہیزی کھانا کھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور  وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (پمز)ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کا شوگر لیول زیادہ ہے اس کے علاوہ ان کے معدے اور دیگر ٹیسٹ لیبارٹریز بھجوا دیئے گئے ہیں‘جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی‘ہستپال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز ان کا کھانہ بند کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ان کا گلہ خشک ہوجاتا ہے لہذا وہ صرف پانی پر ہی گزارا کر رہے ہیں۔جمعہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (پمز)ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر زیادہ ہے‘انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا اور حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کے ایکسرے ریکٹ پوسٹ کے یو وی،الٹرا ساؤنڈ، معدے، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ان تمام ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز آپریشن یا ادویات تجویز کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار ان کے معدے کا بیرون ملک آپریشن ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سخت سیکیورٹی میں ہسپتال میں پہنچایا گیا۔انھیں السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے