Voice of Asia News

نئی امریکی پابندیاں پیانگ یانگ ، واشنگٹن دوطرفہ تعلقات کو متاثر کریں گی ، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(وائس آف ایشیا) شمالی کوریا نے نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پیانگ یانگ واشنگٹن دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی کوششوں کو متاثر کرے گا۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ امید رکھتا تھا کہ اس کے جذبہ خیر سگالی کے اقدامات جیسا کہ جوہری تجربات معطل کرنا ، اپنی جوہری ٹیسٹ تنصیبات تباہ کرنا اور پی او ڈبلیو / ایم آئی اے کی جانب واپسی ہمارے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے تاہم امریکہ نے پابندیاں عائد کر کے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے