Breaking News
Voice of Asia News

سلمان خان کاقابل تعریف اقدام‘بستر مرگ پر پڑی اداکارہ صحت مندہوگئی

ممبئی (وائس آف ایشیا) رواں برس 2 مارچ کو بولی وڈ کی ماضی کی اداکارہ 44 سالہ پوجا ڈڈوال نے بستر مرگ سے دبنگ ہیرو سلمان خان کو علاج کیلئے اپیل کی تھی۔اداکارہ نے ممبئی کے ہسپتال شودی ہسپتال سے سلمان خان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں‘تاہم اب انہیں پتہ چلا ہے کہ انہیں ٹی بی لاحق ہوگیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے جہاں انہیں اپنے قریبی رشتہ دار چھوڑ کر چلے گئے، وہیں ان کے شوہر نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔اس وقت ان کے پاس ایک چائے پینے کے پیسے تک نہیں‘اس لیے مجبور ہوکر وہ سلمان خان کو مالی مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے اپیل کے بعد پہلے تو ان کی کسی اور نے مدد کی،تاہم بعد ازاں میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سلمان خان نے ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سلمان خان کے مطابق انہوں نے اپنی سماجی تنظیم ‘بیئنگ ہیومن’ کو پوجا ڈڈوال کے تمام اخراجات اٹھانے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔ساتھ ہی سلمان خان نے وضاحت کی تھی کہ فلم ‘ویرگاتی’ میں پوجا ڈڈوال ان کی مخالف اداکارہ نہیں تھیں بلکہ وہ اس فلم میں دوسرے اداکار کی ہیروئن تھیں۔پوجا ڈڈوال نے سلمان خان کیساتھ 1995 میں ریلیز ہونیوالی فلم ‘ویرگاتی’ میں کام کیا تھا،جس میں وہ اتل اگنی ہوتری کی ہیروئن بنی تھیں۔لیکن اب 5 ماہ بعد بستر مرگ پر پڑی پوجا ڈڈوال دبنگ ہیرو سلمان خان کی مدد سے صحت مند ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔پوجا ڈڈوال نہ صرف صحت مند ہوگئی ہیں بلکہ ان کا وزن بھی 20 کلو بڑھ چکا ہے۔صحت مند ہونے پر پوجا ڈڈوال نے جہاں ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا، وہیں انہوں نے سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر وہ ان کی مدد نہ کرتے تو وہ مر جاتیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے