Voice of Asia News

کینیڈین نڑاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کی برقع پوش خواتین کی حمایت

کراچی (وائس آف ایشیا) برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور سابق میئر لندن بورس جانسن نے کچھ دن قبل برقع اور حجاب کرنے والی مسلم خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لیٹر بکس کی طرح بند قرار دیا تھا‘ساتھ ہی انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو برطانیہ میں ہونیوالی بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم کی واردات میں بھی ملوث قرار دیا تھا‘اگرچہ بورس جانسن کے ایسے بیان پر برطانیہ کی مسلم خواتین سمیت وہاں کی وزیر اعظم نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی‘تاہم اب بورس جانسن کے ایسے بیانات پر کینیڈین نڑاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے برقع پوش خواتین کی حمایت کر دی ہے اور خواتین کی جانب پردہ‘ حجاب یا برقع کرنے سمیت ان کی جانب سے مختصر کپڑے پہننے کو ان کی اپنی پسند اور آزادی قرار دیا ہے۔ارمینا خان نے اپنی متعدد ٹوئیٹس میں بورس جانسن کو فرسودہ ذہنیت اور ادھیڑ عمر کا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود کو ایک قابل سمجھنے والا شخص خواتین کو یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں ‘انہوں نے بورس جانسن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ برطانوی روایات کے مطابق جو کوئی جیسا لباس پہننا چاہتا ہے وہ اس کی اپنی مرضی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خواتین مختصر کپڑے پہننا چاہتی ہیں تو ان کی مرضی ہے، ساتھ ہی اگر وہ برقع اوڑھنا چاہتی ہیں تو بھی یہ ان کی اپنی پسند ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر اس خاتون کی حمایت کریں گی جو اپنی پسند اور آزادی کے مطابق جو پہننا اور جو کرنا چاہیں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے