Breaking News
Voice of Asia News

نئی ہالی وڈ ہارر فلم’’ دی نن‘‘ کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

نیویارک (وائس آف ایشیا) نئی ہالی وڈ ہارر فلم’’’ دی نن‘‘ کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔’ دی کونجرنگ ‘سلسلے کی اس پانچویں فلم کو کورن ہارڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1952کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک راہبہ اسرار طور پر مردہ پائی جاتی ہے۔اس راہبہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے برک نامی ایک ایسے پادری کو رومانیہ بھیجا جاتا ہے جومرنے والی راہبہ کے راز کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تاہم اس پادری کو غیر معمولی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پیٹر سیفران اور جیمز وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈاداکارٹیاسا فرمیگا،بونی ایرونز، شارلیٹ ہوپ،ڈیمیئن بیچر،سینڈرا روسکواورجونی کوئنے سمیت دیگر کئی فنکاراہم کردار وں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ شیطانی ارواح کے زیرِ اثراس نن کے گرد گھومتی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 7ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے