Breaking News
Voice of Asia News

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کوشمال بندر میں آپریشنل امورپربریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران نیول چیف کی پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف ظفرمحمودعباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اورکردار کی بھی تعریف کی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے