Voice of Asia News

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف ودیگر کی ترمیم شدہ درخواست دائر

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈر ریفرنس میں سزامعطلی کی درخواستوں میں ترمیم کیلئے متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں سزا معطلی کے ساتھ احتساب عدالت اور نیب کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران احتساب عدالت کو فریق نہ بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا،جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے وکیل صفائی امجد پرویز کی استدعا پر درخواست میں ترمیم کیلئے مہلت دی تھی۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست میں احتساب عدالت کو فریق بنا کر ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کے وکیل نیعدالت کو بتایا کہ ایک سو چوہتر صفحات کے عدالتی فیصلے میں ان کے موکل کے خلاف صرف ایک لائن لکھی گئی جس میں سزا سنائی گئی ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں جن کے مطابق پانچ سال سے کم سزا پر معطلی کی درخواست منظور کی جاسکتی ہے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسی بنیاد پر اس درخواست کو الگ کیا ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتساب عدالت نے فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے کی گواہی پر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے کے الزام پر سنائی حالانکہ فرانزک ایکسپرٹ نے خود تسلیم کیا کہ 2005 میں کیلبری فونٹ موجود تھا اور وہ بھی ڈاون لوڈ کر کے استعمال کر چکا ہے۔ جیرمی فری مین نے جے آئی ٹی کے کوئسٹ سالسٹر کو ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق کی۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا ابھی میرٹس پر بات نہ کریں تو بہتر ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے