Voice of Asia News

ایران کی طاقت خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے‘ ترجمان مسلح افواج

تہران( وائس آف ایشیا) ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں اپنی موجودگی کو ہمیشہ دنیا کے اس حساس خطے کے ملکوں کی سلامتی کی خاطر استعمال کیا ہے۔ایرانی خطر رساں ادارے کے مطابق قم شہرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ایران خطے کے ملکوں کے لیے خطرہ نہیں بلکہ استبدادی اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں دنیا بھر کے کمزوروں اور مظلوموں کا تحفظ کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی طاقت اپنی بالادستی کے قیام یا جارحیت کے لیے نہیں بلکہ خطے کے ملکوں کی سلامتی کی ضامن ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ عالمی مذاکرات کے حوالے سے امریکا کا خراب ریکارڈ اور ناقابل اعتماد کردار بیان کرکے، دشمن کی شازشوں کو ناکام بنا دیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے