Voice of Asia News

شامی شہر ادلب میں لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے‘ اقوام متحدہ

نیویارک(وائس آف ایشیا) شام کے لئے اقوام متحدہ کمشنر جان ایگے لینڈ نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق جان ایگے لینڈ نے کہا ہے کہ ادلب میں کسی ممکنہ جھڑپ کے سد باب کے لئے ترکی،، روس اور ایران باہمی تعاون کی حالت میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت محسوس ہونے پر وہ ترکی سے علاقے سے نکلنے والے شہریوں کے لئے اپنی سرحدی چوکیاں کھولنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ایگے لینڈ نے کہا کہ شام کے شمال مغربی علاقوں میں کہ جہاں آپریشن کیا جا سکتا ہے، اندازاً 4 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ انسان موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ قتل عام سے بچاؤ کے لئے سفارتی اور فوجی نمائندے کوئی سمجھوتہ طے کر لیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے