Voice of Asia News

حنیف عباسی کو گلے میں سانس لینا دشوار ‘حالت زار میں جیل ہسپتال منتقل

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے گلے میں ٹانسلز سے سانس لینا دشوار ہو گیا اور پولن الرجی اٹیک کی وجہ سے ان کی طبیعت بہت خراب ہے ان کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق قومی اسمبلی رکن حنیف عباسی کو گلے میں ٹانسلز کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہو گیا ان کو پولن الرجی کا اٹیک بھی ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو جیل ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جی ل ہسپتال میں علاج ممکن نہ ہوا تو حنیف عباسی کو باہر کسی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا تاہم فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ انہیں کب اور کون سے ہسپتال منتقل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا ہوئی ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے