Voice of Asia News

سندھ اسمبلی کا اجلاس 13اگست کوطلب

کراچی(وائس آف ایشیا)سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوطلب کرلیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری  قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج  درانی کو ارسال کی تھی جس میں  اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد قائم مقام گورنر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اگست کوصبح 10 بجے  طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں نومنتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا

واضح رہے کہ صدرمملکت کی جانب سے سمری منظورکرنے کے بعد 13 اگست کو ہی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا مرحلہ آئے گا

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے